بہادر خیل چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ قابل مذمت ، خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے ہمیشہ اپنے خون سے امن کی آبیاری کی ،وزیر داخلہ محسن نقوی

143

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرک میں پولیس چوکی بہادر خیل پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر موجود ہے، پولیس کے بہادر سپوتوں نے ہمیشہ اپنے خون سے وطن عزیز کے امن کی آبیاری کی ۔

جمعرات کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش اور ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں پولیس چوکی پر بزدلانہ حملہ کیا،خیبرپختونخوا پولیس کے شہید ہونے والے اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں