- Advertisement -
اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے اور نہ ہی کوئی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے ،
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر بیرسٹر گوہر سے صرف ایک بار رابطہ ہوا ہے۔
- Advertisement -
ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر کی جانب سے ان کے حتمی جواب کا انتظار ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ہیں اور نہ ہی کوئی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=528337
- Advertisement -