محسن نقوی کا ضلع ٹانک میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

118
Federal Interior Minister
Federal Interior Minister

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ضلع ٹانک میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کرکے3 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ 3 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔

محسن نقوی نے قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ محسن نقوی سکیورٹی فورسز کے قیام امن کیلئے اقدامات لائق ستائش ہیں۔ قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، خوارجی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔