محسن نقوی کا وادی تیراہ میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

138

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وادی تیراہ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ، فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں،

فتنہ الخوارج کے دہشتگرد پاک دھرتی پر بوجھ ہیں ، اتحاد کی قوت اورقوم کی تائید سے اس فتنے کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کریں گے، قوم دہشتگردی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔