محسن نقوی کا ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

134
Federal Interior Minister
Federal Interior Minister

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے 5 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کرکے خوارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا، بہادر سکیورٹی فورسز پر قوم کو ناز ہے، سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشت گردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے عوام سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔