محصولات کی وصولی کیلئے ایف بی آر کے متعلقہ دفاتر28، 29، اور30جون کوکھلے رہیں گے

140
FBR
FBR

اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):حکومتی محصولات کی وصولی کیلئے فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) کے متعلقہ دفاتر28، 29، اور30جون کوکھلے رہیں گے۔

ایف بی آر کی جانب سے اس حوالہ سے جاری تفصیلات کے مطابق حکومتی ٹیکسوں اورڈیوٹیز کی وصولی کیلئے لارج ٹیکس پئیرز دفاتر، میڈیم ٹیکس پئیرزدفاتر، کارپوریٹ ٹیکس آفسز اورریجنل ٹیکس آفسز 28جون بروز جمعہ رات 8 بجے، 29جون بروزہفتہ رات شام 6 بجے اوربروزاتواررات بارہ بجے تک کھلے رہیں گے۔

ایف بی آر نے ان لینڈریونیوکے تمام کمشنرز کوسٹیٹ بینک اورنیشنل بینک آف پاکستان کے متعلقہ شاخوں سے رابطہ کاری کی ہدایت کی ہے تاکہ ماہ جون کے ٹیکس اورڈیوٹی اسی روز منتقل ہونے کویقینی بنایا جاسکے۔