محلات میں رہنے والے کرپٹ شریفوں نے ہمیشہ غریبوں کو لوٹا، کباڑی، چپڑاسی، بجری والے کے اکا ئونٹ سے اربوں کی ٹرانزیکشنز کالے کرتوتوں کے ثبوت ہیں، ڈاکٹر شہباز گل

57
مریم صفدر کا اخلاقی اقدار کا درس دینا بھونڈا مذاق ہے، ڈاکٹر شہباز گِل کا مریم صفدر کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ محلات میں رہنے والے کرپٹ شریفوں نے ہمیشہ غریبوں کو لوٹا، کباڑی، چپڑاسی، بجری والے کے اکانٹ سے اربوں کی ٹرانزیکشنز کالے کرتوتوں کے ثبوت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق، نا اہل چوری کا جواب دینے کے بجائے الزامات لگانے میں مصروف ہیں۔ ڈھٹائی کی اعلی مثال بے نامی جائیدادیں اور چوری کے مال کی جوابدہی میں بری طرح ناکام ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ محلات میں رہنے والے کرپٹ شریفوں نے ہمیشہ غریبوں کو لوٹا۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ چھوٹے میاں کے ابا غریب تھے تو موصوف کھرب پتی کیسے ہوئے؟ نااہلوں کے پاس ہر کرپشن اور چور بازاری کے سوال کا جواب میں نہ مانوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کباڑی، چپڑاسی، بجری والے کے اکائونٹ سے اربوں کی ٹرانزیکشنز کالے کرتوتوں کے ثبوت ہیں۔ اس ملک کے کرپٹ حکمرانوں نے غریب کو کچھ دیا نہیں مگر ان کے نام پر اربوں کی کرپشن کی۔