محمدحفیظ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،بابراعظم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے

183
محمدحفیظ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،بابراعظم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے

ڈھاکہ۔20نومبر (اے پی پی):بابراعظم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے،

انہوں نے ہفتہ کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 1 رن بنا کر پاکستان کی جانب سے زیادہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل رنز بنانے کا محمد حفیظ کا ریکارڈ توڑ دیا،

حفیظ نے 119 میچز کی 108 اننگز میں 2514 رنز بنا رکھے تھے جس میں ان کی 14 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ بابراعظم نے 69 میچز کی 64 اننگز کھیل کر 2515 رنز بنا لئے ہیں جس میں ان کی ایک شاندار سنچری اور 24 نصف سنچریاں شامل ہیں،

اس کے علاوہ بابراعظم زیادہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 3248 رنز بنا کر پہلے، ویرات کوہلی 3227 رنز بنا کر دوسرے،

روہت شرما 3141 رنز بنا کر تیسرے، ایرون فنچ 2608 رنز بنا کر چوتھے، پال سٹرلنگ 2570 رنز بنا کر پانچویں اور ڈیوڈ وارنر 2554 رنز بنا کر چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔