- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 15 جون(اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دورہ انگلینڈ کے دوران محتاط رہیں، انہیں ٹیم مینجمنٹ کی ہدایت پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہو گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عامر کو آگاہ کیا ہے کہ وہ دورہ انگلینڈ کے دوران اپنے اعصاب کو مضبوط رکھیں اور ٹیم مینجمنٹ، اینٹی کرپشن سیل، سیکیورٹی منیجر اور ٹیم انتظامیہ کی طرف سے انہیں جو ہدایات موصول ہوں گی انہیں اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہو گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8797
- Advertisement -