کویت سٹی ۔ 8 جنوری (اے پی پی) کویت کے سٹاک ایکسچینج بورڈ نے محمد احمد السکاف کو سٹاک ایکسچینج کا نیا چیئرمین منتخب کرلیا۔ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت نے سابق چیئرمین ایصام عبدالمحسن ال مرزوق کو دسمبر میں وزیر پٹرولیم تعینات کردیا تھا جس کے بعد اس عہدے کیلئے محمد احمد السکاف کا انتخاب کیا گیا ہے۔