دمشق ۔11دسمبر (اے پی پی):محمد البشیر کو شام میں نگران وزیر اعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔ العربیہ کے مطابق وہ اس منصب پر اگلے سال یکم مارچ تک فائز رہیں گے۔ ان کی یہ تقرری شام کی عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر کی گئی ہے۔محمد البشیر اپوزیشن کے اتحاد کے سربراہ ہیں۔ محمد البشیر اس سے پہلے اپوزیشن کی سالویشن حکومت کی قیادت کر چکے ہیں جس نے حال ہی میں دمشق میں بشار الاسد حکومت کا خاتمہ کر دیا ہے۔