لاہور۔5 اکتوبر(اے پی پی )قومی ٹیم کے پیسر محمد حسنین انٹرنیشنل کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے سب سے کم عمر باﺅلربن گئے‘19 سالہ فاسٹ بولر نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سر انجام دیا، محمد حسنین نے اننگز کے 16 ویںاوور کی آخری گیند پر راجا پکسایا کو چلتے کیا اور اپنے اگلے اوور کی ابتدائی دو گیندوں پر دو کھلاڑیوں کو آو ٹ کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔نوجوان باﺅلر نے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں 37 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں اور وہ اس میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باﺅلر بھی قرار پائے‘محمد حسنین کاٹی ٹوئنٹی کیریئر کا یہ دوسرا میچ تھا۔انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو رواں سال 5 مئی کو انگلینڈ کے خلاف کارڈف کے میدان پر کیا تھا۔