محمد حفیظ کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں وارنر کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 17 رنز درکار

62

ابوظہبی ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستانی آل راﺅنڈر محمد حفیظ کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں معطلی کا شکار آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 17 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ (آج) بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے، اگر حفیظ کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ رنز بنانے بلے بازوں کی فہرست میں نویں نمبر پر آ جائیں گے، وارنر نے 1792 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ حفیظ نے 1776 رنز بنائے ہوئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 2271 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، پاکستان کے شعیب ملک 2153 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔