محمد رضوان آسٹریلیا کے خلاف تیسرااور آخری ٹی ٹونٹی میچ نہیں کھیلیں گے

98

ہوبارٹ ۔18نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کے لئے پاکستانی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

پاکستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز محمد رضوان کو آخری ٹی ٹونٹی میچ کے لیے آرام دیا گیا ہے اور انہیں کوئی انجری نہیں ہے۔

محمد رضوان کی جگہ پیر کے میچ میں سلمان علی آغا کپتانی کی ذمہ داریاں نبھائیں گےجبکہ حسیب اللہ وکٹ کیپر کے فرائض سر انجام دیں گے۔پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان علی آغا سمیت صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسیب اللہ، عثمان خان، محمد عرفان،عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف اور سفیان مقیم ٹیم میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی ۔