27.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںمحمد رضوان نے ٹی -20 کرکٹ کی 16 سالہ تاریخ کا منفرد...

محمد رضوان نے ٹی -20 کرکٹ کی 16 سالہ تاریخ کا منفرد ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

- Advertisement -

ہرارے۔22اپریل (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹی-20کرکٹ کی 16 سالہ تاریخ کا منفرد ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ محمد رضوان کیریئر کے دوران کسی بھی موقع پر 9 ٹی-20میچز میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں ۔ 28 سالہ محمد رضوان نے اپنے آخری 9 ٹی-20میچز میں 103 کی اوسط اور 145 کے سٹرائیک ریٹ سے 515 رنز سکور کیے ہیں جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔انہوں نے یہ اعزاز زمبابوے کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی -20 میچ میں حاصل کیا۔ محمد رضوان نے زمبابوے کے خلاف میچ میں دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 82 رنز سکور کئے جس میں ایک چھکا اور 10 چوکے شامل تھے۔

اس عمدہ کارکردگی پر ان کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے 9 ٹی-20میچز کے ٹائم پیریڈ میں 502 رنز بنائے تھے، آسٹریلیا ہی کے ایرون فنچ 501 رنز کے ساتھ تیسرے، بھارت کے روہت شرما 496 رنز سکور کرکے چوتھے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی 488 رنز بنا کر 5ویں، پاکستان کے بابراعظم 468 رنز کے ساتھ چھٹے اور قومی آل رائونڈر محمد حفیظ 468 رنز کے ساتھ 7ویں نمبر پر موجود ہیں ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=249602

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں