- Advertisement -
راولپنڈی۔26نومبر (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے آل راؤنڈر عماد وسیم کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا ،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر اپنے ایک پیغام میں محمد رضوان نے عماد وسیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان سن کر بہت حیران ہوا، مجھے پختہ یقین ہے کہ آپ کے پاس پاکستان کے لیے بین الاقوامی کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے ابھی کئی سال باقی ہیں
- Advertisement -
، محمد رضوان نے عماد وسیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، واضح رہے کہ عماد وسیم نے جمعہ کے روز انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414290
- Advertisement -