28.2 C
Islamabad
پیر, مئی 26, 2025
ہومکھیل کی خبریںمحمد شعیب نے 37ویں اوجی ڈی سی ایل فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ...

محمد شعیب نے 37ویں اوجی ڈی سی ایل فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

- Advertisement -

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):محمد شعیب نے 37ویں اوجی ڈی سی ایل فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔ اتوار کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے فائنل میں محمد شعیب نے مزمل مرتضی کو 7-2 ،2-6 اور 6-4 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ جونیئر انڈر ایٹین سنگل فائنل میں محمد سالار نے خازق عاصم کو7-5 اور 6-3سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی ۔

ڈائریکٹر کمرشل ایئر بلیو محمد شفیق، صدر اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن ماجد بشیر اور پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف ) کے صدر اعصام الحق قریشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور فاتح اور رنرز اپ میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601231

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں