محمد شہبازشریف کی مون سون وممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے کابینہ کمیٹی برائے فلڈ کو ضروری ہدایات ایمرجنسی پلان مرتب ،دریاﺅں کے بند و پشتے مضبوط بنانے کا کام جلد مکمل کیاجائے،وزیراعلیٰ پنجاب لاہور۔11 جون(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب میں مون سون سیزن اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے تمام پیشگی انتظامات مکمل کیے جائیں،مون سون کی آمد اور ممکنہ سیلاب …
محمد شہبازشریف کی مون سون وممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے کابینہ کمیٹی برائے فلڈ کو ضروری ہدایات

مزید خبریں
محمد شہبازشریف کی مون سون وممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے کابینہ کمیٹی برائے فلڈ کو ضروری ہدایات
ایمرجنسی پلان مرتب ،دریاﺅں کے بند و پشتے مضبوط بنانے کا کام جلد مکمل کیاجائے،وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور۔11 جون(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب میں مون سون سیزن اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے تمام پیشگی انتظامات مکمل کیے جائیں،مون سون کی آمد اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ ادارے پوری طرح چوکس رہیں ،تمام صوبائی اور وفاقی متعلقہ ادارے مربوط انداز سے کام کریں،انہوںنے کہا کہ رواں برس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمنٹے کیلئے بہترین انتظامات ہونے چاہئیں،وزےراعلیٰ نے ہدایت کی کہ متعلقہ محکمے اور ادارے آپس میں بہترین کوآرڈینیشن کے تحت فرائض سرانجام دیں۔








