محمد صادق سنجرانی کا انور بیگ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار

85
Chairman Senate
Chairman Senate

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ممتاز سیاسی شخصیت اور سابق رکن سینیٹ انور بیگ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انور بیگ ایک تجربہ کار سیاستدان تھے جنہوں نے ممبر سینٹ کے طور پر قوم کی بھرپور خدمت کی۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اپنے بیان میں انور بیگ کی ملک کی ترقی اور خوشحالی کےلئے گرانقدر خدمات کا اعتراف کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انور بیگ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہلخانہ اور چاہنے والوں کو اس مشکل گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی انور بیگ کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کےلئے دعائے مغفرت کی۔ سینٹ آف پاکستان انور بیگ کے انتقال پر سوگوار ہے اور تمام سینیٹ ممبران و ملازمین انور بیگ کے بلند درجات کےلئے دعاگو ہیں۔