22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومکھیل کی خبریںمحمد عامر نے دورہ انگلینڈ کیلئے ویزے کی درخواست جمع کرا دی

محمد عامر نے دورہ انگلینڈ کیلئے ویزے کی درخواست جمع کرا دی

- Advertisement -

محمد عامر نے دورہ انگلینڈ کیلئے ویزے کی درخواست جمع کرا دی
لاہور۔20 مئی(اے پی پی ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں حصہ لینے کے لئے اپنی ویزہ درخواست برطانوی سفارتخانے میں جمع کرادی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیا مینجر رضا راشد نے بتایا کہ محمد عامر نے ویزہ فارم اور بائیومیٹرک کا عمل مکمل کرتے ہوئے برطانوی ویزہ کے حصول کے لئے اپنی درخواست جمع کرا دی ہے۔ واضح رہے 2010 میں قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر اس وقت کے کپتان سلمان بٹ، فاسٹ باولر محمد آصف اور محمد عامر کو پانچ سال پابندی عائد کی گئی تھی جو گزشتہ سال مکمل ہوئی جس کے بعد عامر کو پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں