33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومکھیل کی خبریںمحمد عباس کی شاندار باﺅلنگ، ٹیسٹ میچ میں 10 یا زائد وکٹیں...

محمد عباس کی شاندار باﺅلنگ، ٹیسٹ میچ میں 10 یا زائد وکٹیں حاصل کرنے والے دسویں پاکستانی باﺅلر بن گئے

- Advertisement -

ابوظہبی ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) محمد عباس ٹیسٹ میچ میں 10 یا زائد وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستان کے دسویں باﺅلر بن گئے۔ محمد عباس نے جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔ محمد عباس نے ابوظہبی ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں 33 رنز کے عوض 5 اور دوسری اننگز میں 62 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ میں مجموعی طور پر 95 رنز دیکر 10 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں عمران خان چھ،وسیم اکرم اور وقار یونس پانچ، پانچ، فضل محمود چار،شعیب اختر دواور سرفراز نواز ، سکندر بخت ، محمد زاہد ، اور محمد آصف ایک ،ایک مرتبہ یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118311

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں