محمد عبدل عامر خٹک کو کمشنر راولپنڈی ڈویژن تعینات کر دیا گیا، نوٹیفیکشن

64

راولپنڈی۔ 21 فروری (اے پی پی):حکومت پنجاب کے نوٹیفیکشن (No. SI.2-2/2024) کے تحت محمد عبدل عامر خٹک کو کمشنر راولپنڈی ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ایڈ منسٹریٹر سروسز سے تعلق رکھنے والے گریڈ 20 کے عامر خٹک اس سے قبل کمشنر ملتان کے عہدے پر فائز تھے۔ راولپنڈی ڈویژن کے انتظامی و دیگر سرکاری محکموں کے افسران نے نئے کمشنر راولپنڈی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ایک نئے عزم کے ساتھ عوامی خدمت کو یقینی بنانے کے لئے اپنی ذ مہ داریاں سر انجام دیں گے۔