اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر نےمعروف قانون دان محمد علی کو اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا ممبر ایگزیکٹو مقرر کر دیا ہے۔ فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں منعقدہ تقریب میں محمد علی ایڈووکیٹ کو تقرری کا نوٹیفیکیشن ان کے حوالے کیا گیا ۔
محمد علی اسلام آباد بار کے ممبر ایگزیکٹو مقرر، وکلا برادری اور قائدین کی جانب سے مبارکباد پیش

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر نےمعروف قانون دان محمد علی کو اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا ممبر ایگزیکٹو مقرر کر دیا ہے۔ فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں منعقدہ تقریب میں محمد علی ایڈووکیٹ کو تقرری کا نوٹیفیکیشن ان کے حوالے کیا گیا ۔اسلام آباد بار کے ممبر ایگزیکٹو محمد علی نے اس اعزاز پربار قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ قیادت کے اس اعتماد پر پورا اترنے اور وکلا برادری کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
اس موقع پر سیکرٹری اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار خاور دھنیال، اسلام آباد بار کونسل کے ممبران راجہ علیم عباسی، چوہدری آصف عرفان، ظفر کھوکھر، حفیظ اللہ یعقوب، صدر اور سیکرٹری اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، ایڈووکیٹ جنرل نوید ملک اور سینئر وکلا عادل عزیز قاضی، نبیل مرزا، محمد ناصر، اور سائرہ خالد راجپوت سمیت دیگر قانونی حلقوں کی جانب سے محمد علی کو ممبر ایگزیکٹو بننے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔








