محمد موکایف اور علی شیر گبدلین کے درمیان 971فائٹنگ چیمپئن شپ میں مقابلہ ہفتہ کو دبئی میں ہوگا

38
971Fighting Championship
971Fighting Championship

دبئی۔13جون (اے پی پی):دبئی میں مکسڈ مارشل آرٹس ایونٹ 971 فائٹنگ چیمپئن شپ کل (ہفتہ کو) منعقد ہو گی جس میں محمد موکایف اور علی شیر گبدلین کے درمیان اہم مقابلہ ہو گا۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق 971 فائٹنگ چیمپئن شپ ایک بار پھر ہفتہ کو دبئی میں کوکا کولا ایرینا میں منعقد ہو رہی ہے، جو اپنی نوعیت کا سب سے بڑا مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) ایونٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

اس یادگار رات کا مرکزی مقابلہ بینٹم ویٹ کیٹیگری میں ہوگا، جس میں عالمی شہرت یافتہ فائٹر محمد "دی پنشر” موکایف (ریکارڈ: 14-0، 1 این سی) اور قازقستان کے تجربہ کار سٹرائیکر علی شیر گبدلین (ریکارڈ: 15-4) آمنے سامنے ہوں گے۔محمد موکایف اپنی اعلیٰ سطح کی گرفت اور شاندار ناقابل شکست کارکردگی کے ساتھ رنگ میں اتریں گے، جبکہ علی شیر گبدلین اپنی ناک آؤٹ طاقت اور عالمی درجہ بندی میں تبدیلی لانے کے عزم کے ساتھ اس مقابلے میں شریک ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق، یہ مقابلہ دو مختلف فائٹنگ کلچرز کا ٹکراؤ ہوگا اور دونوں کھلاڑیوں کی شہرت، رینکنگ اور مستقبل پر اس کا گہرا اثر متوقع ہے۔منتظمین کا کہنا ہے کہ دبئی میں ہونے والا یہ ایونٹ نہ صرف علاقائی ایم ایم اے منظرنامے کے لیے اہم ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر 971 فائٹنگ چیمپئن شپ کے مقام کو بھی مضبوط کرے گا۔