ملتان۔ 26 فروری (اے پی پی):ڈیبیٹنگ کلب کے زیرِ اہتمام محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر، ملتان میں پہلے آل پاکستان دو لسانی تقریری مقابلے سحرِ انتساب کا انعقاد ہوا۔ جس میں پاکستان کے ممتاز تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی ۔تقریری مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کا اعلان کیا گیا اور انہیں انعامات اور اسناد سے نوازا گیا ۔
تقریری مقابلوں میں پہلی پوزیشن قمر محی الدین (بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، ملتان)، دوسری پوزیشن مازیہ اسلم (نمل یونیورسٹی، کراچی) اور تیسری پوزیشن شاہ میر (یونیورسٹی آف گوجرانوالہ) نے حاصل کی۔اردو مزاحیہ تقریر میں پہلی پوزیشن محمد علی (بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، ملتان)، دوسری پوزیشن آصفہ (ویمن یونیورسٹی، ملتان) نے لی۔انگریزی سنجیدہ تقریر میں پہلی پوزیشن ثناء خان (گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، لاہور)، دوسری پوزیشن محمد آصف (ایوِسینا میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج، لاہور) اور تیسری پوزیشن رمشا نذیر (بی زی یو، ملتان) نے حاصل کی۔انگریزی مزاحیہ تقریر میں پہلی پوزیشن رمین فاطمہ (یونیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد)، دوسری پوزیشن بشریٰ (ایمرسن یونیورسٹی، ملتان) اور تیسری پوزیشن کونین مصطفی (یونیورسٹی آف چکوال) نے حاصل کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566730