محمد نواز شریف کی اہلیہ اور والدین کی قبروں پر حاضری، پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی

114
Muhammad Nawaz Sharif
عالم اسلام کو مل بیٹھ کر غزہ اور فلسطین کی صورتحال پر فیصلہ کن اقدامات کرنے چاہئیں، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف

لاہور۔17ستمبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے رائے ونڈ میں دیگر عزیز واقارب کے ہمراہ اہلیہ اور والدین کی قبروں پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائی ۔عید میلاد النبی ؐکی نسبت سے قرآن خوانی بھی کی گئی جبکہ نعت خوانوں نے نبی اکرم ؐکی شان میں گل ہائے عقیدت اور درود و سلام پیش کیا۔محمد نواز شریف اور دیگر حاضرین نے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔