محموداللہ 5ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنے والے چوتھے بنگلہ دیشی بیٹر بن گئے

89
محموداللہ

میرپور۔26ستمبر (اے پی پی):بنگلہ دیشی بیٹر محموداللہ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 5ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز پانے والے چوتھے بنگلہ دیشی بیٹر بن گئے ہیں، انہوں نے منگل کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 21رنز کی اننگز کھیل کر یہ کارنامہ سرانجام دیا،

بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال 8357رنز بنا کر پہلے،مشفق الرحیم 7406رنز بنا کر دوسرے اور شکیب الحسن 7384رنز بنا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں، محموداللہ نے 221میچز کھیل کر 5020رنز بنالئے ہیں جس میں ان کی تین شاندار سنچریاں اور 27نصف سنچریاں شامل ہیں۔