محمود جاوید بھٹی صوبائی محتسب ریجنل آفس ملتان کے انچارج تعینات

138

ملتان۔ 09 جنوری (اے پی پی):سابق کمشنر محمود جاوید بھٹی نے بطور صوبائی محتسب ریجنل آفس ملتان کے انچارج کے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا۔جمعرات کو یہاں محمود جاوید بھٹی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی محتسب محترمہ عائشہ حامد کے ویژن پر عمل درآمد کرتے ہوئے عوام الناس کو ہر ممکن ریلیف دینے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ زیرِ التوا شکایات کو جلد از جلد نمٹایا جائے گا اور صوبائی محتسب کے احکامات پر عمل درامد کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی محکموں سے کسی بھی شہری کو اگر کوئی شکایت ہو تو ایک سادہ کاغذ پر صوبائی محتسب کو درخواست دیں، فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی،خدمت خلق کو شعار بنایا جائے گا۔