محمود خان اچکزئی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔6اکتوبر(اے پی پی) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دینے کا درست موقف اختیار کیا ہے‘ خطہ میدان جنگ بنا تو کچھ نہیں بچے گا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آزادی ہر کسی کا بنیادی حق ہے، وزیراعظم نے استصواب رائے کا …

اسلام آباد ۔6اکتوبر(اے پی پی) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دینے کا درست موقف اختیار کیا ہے‘ خطہ میدان جنگ بنا تو کچھ نہیں بچے گا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آزادی ہر کسی کا بنیادی حق ہے، وزیراعظم نے استصواب رائے کا لفظ کشمیریوں کے لئے صحیح استعمال کیا، ہمارا خطہ میدان جنگ بنا تو کچھ نہیں بچے گا، پاکستان کے دفاع میں ہم سے جو ہوا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ14 اگست 1947ءکو پاکستان بنا لیکن ہم پاکستانی قوم نہیں بن سکے، آئین قوموں کو اکٹھا رکھتا ہے،جو آئین پر عمل کرے اس کو سیلیوٹ کرتے ہیں، غیر آئینی کام کو سپورٹ کرنے کو ہم غداری سمجھتے ہیں۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ ایوان کم سے کم تین قراردادیں منظور کرے، ایک میں ان ججوں کو خراج تحسین پیش کرے جنہوں نے مارشل لاءکے خلاف نوکریاں چھوڑیں‘ دوسری قرارداد میں ایم آر ڈی میں قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے‘ تیسری قرارداد میں اس ایوان کو طاقت کا سرچشمہ قرار دیا جائے۔

Leave a Reply