محمود خان کا پروفیسر ڈاکٹر الیاس سعیدی کی کورونا سے وفات پرلواحقین سے اظہار تعزیت

93
محنت کش طبقے کی عزت وقار اور حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ، عالمی یوم مزدور پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا پیغام

پشاور۔12اپریل (اے پی پی):وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا سے پروفیسر ڈاکٹر الیاس سعیدی کی وفات پر لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کورونا صورتحال میں ڈاکٹروں سمیت دیگر طبی عملہ دوسروں کی جانیں بچانے کے لئے گرانقدر خدمات انجام دے رہا ہے اور حکومت طبی عملے کی خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔