محمود ساغر کی ترکیہ میں ہونے والے کار بم دھماکے کی مذمت

55
Srinagar

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کی عمارت کے سامنے ہونے والے خود کش کار بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں ترک حکومت اور عوام کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ عالم اسلام کا ایک انتہائی اہم ملک ہے جسکی ابھرتی ہوئی معیشت اور عالمی اثر و رسوخ مسلم دشمن طاقتوں کو بری طرح کھٹک رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے ہمیشہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کی جس پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام ترک حکومت کے شکر گزار ہیں۔محمود احمد ساغر نے واقعے میں زخمی ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔