غزہ ۔ 31 جنوری (اے پی پی) فلسطینی صدر محمود عباس نے وزیر اعظم رامی حمد اللہ کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔ صدارتی دفتر کے مطابق محمود عباس نے وزیر اعظم سے نئی حکومت کے قیام تک نظام حکومت چلانے کی درخواست کی ہے۔ فلسطینی خبر رساں ادارے ”معان“ نے بتایا کہ صدر عباس نے حکومت سازی کی کوششیں بھی شروع کر دی ہیں۔ رامی حمد اللہ نے حماس کے ساتھ تنازعے کو ختم کرنے کی خاطر گزشتہ روز مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔