محنت کش طبقہ معاشرے اورمعیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے،ممبر پنجاب بار کونسل خواجہ قیصربٹ

37

ملتان۔1مئی (اے پی پی):ممبرپنجاب بار کونسل وچیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی پنجاب بارکونسل خواجہ قیصربٹ نےکہا ہے کہ محنت کش طبقہ معاشرے اورمعیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔عالمی یوم مزدورپرجاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ یوم یکم مئی ہمیں محنت کش طبقے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا سنہری موقع فراہم کرتاہےجوملکی تعمیروترقی میں اہم کردارادا کررہےہیں۔خواجہ قیصربٹ نےکہاکہ محنت کش طبقہ ملکی ترقی اورخوشحالی میں مرکزی کردارادا کرتا ہےلہذا ہم پرلازم ہے کہ ان کی فلاح وبہبود اوران کی خدمات کے معاوضے کی بروقت ادائیگی کویقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں اور کسانوں کی زندگیوں میں بہتری وخوشحالی لانے کے لیے بطورقوم ہم سب کوملکر کام کرناہوگا،مزدورں کو بھی چاہیے کہ وہ ملک کی ترقی اورخوشحالی کے لیے محنت جانفشانی سے اپنا کردارادا کرتے رہیں۔