اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ محنت کش قوم کے محسن ہیں ،ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے ،ترقی یافتہ قومیں محنت کشوں کو اولین ترجیح دیتی ہیں،ملک کی ترقی میں محنت کشوں کا کردار بہت اہم ہے ۔ یو تھ افیرز ونگ کی جانب سے یوم مزدور کے موقع پر جمعرات کو جاری خصوصی پیغام میں رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے۔
انہوں نے کہا کہ یکم مئی قربانی، عزم اور انسانی عظمت کی روشن علامت ہے، ترقی یافتہ قومیں محنت کشوں کو اولین ترجیح دیتی ہیں۔رانا مشہور احمد خان نے کہا کہ جب تک مزدور طبقے کو تحفظ حاصل نہیں ہوگا پائیدار ترقی کا خواب ادھورا رہے گا،مزدوروں کے لیے ممکنہ سہولتیں پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں ،ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی ہونی چاہیے ۔ انہوں نے ملک بھر کے محنت کشو ں اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی میں محنت کشوں کا کردار بہت اہم ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590821