محکمانہ فرائض میں غفلت اور نااہلی پر 2 اہلکار معطل کر دیئے گئے ،ترجمان میپکو

91
MAPCO
MAPCO

مظفرگڑھ۔ 05 ستمبر (اے پی پی):محکمانہ فرائض میں غفلت اور نا اہلی پر 2 میپکو اہلکار معطل کر دیئےگئے ۔ترجمان میپکو سرکل مظفرگڑھ کے مطابق سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو مظفرگڑھ سرکل راجیش کمارراٹھی نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پر 2اہلکاروں کو معطل کر کےان کو فوری طورپر سرکل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے،معطل ہونے والوں میں شہر سلطان سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ فرسٹ نفیس الرحمن اور روہیلانوالی سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ سیکنڈ احسن اقبال شامل ہیں۔