- Advertisement -
ملتان۔ 14 اپریل (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاورکمپنی انتظامیہ نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پر 2ایس ڈی اوز سمیت مختلف عہدوں پر تعینات6اہلکاروں کو معطل کردیاہے۔
میپکو ترجمان کے مطابق معطل ہونے والوں میں ایس ڈی او جلال پور پیروالہ سب ڈویژن محمد شاکر، قائمقام میٹرانسپکٹر اظہر حسین،لائن مین گریڈ Iمحمد ساجد صدیق، اسسٹنٹ لائن مین زاہد مقصود،قائمقام ایس ڈی او میکلوڈگنج سب ڈویژن بہاولنگر ناصر علی اور قائمقام میٹرانسپکٹر محمد ریاض اقبال شامل ہیں۔
- Advertisement -
معطل ہونے والے ایس ڈی اوز اور اہلکاروں کو میپکو ہیڈ کوارٹر اٹیچ کیاگیاہے۔
- Advertisement -