محکمہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے زیر تربیت افسران کا لیسکو ہیڈ کوارٹر کا دورہ

146

لاہور۔20دسمبر (اے پی پی):محکمہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے زیر تربیت افسران نے لیسکو ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر سے ملاقات کی۔ترجمان لیسکو کے مطابق محکمہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے زیر تربیت افسران کے وفد نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر سمیت دیگر اعلی افسران سے ملاقات کی۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی جانب سے وفد کو آڈٹ ودیگر معاملات بارے بریفنگ دی جبکہ ڈائریکٹر کسٹمر سروسز سرور مغل کی جانب سے ریکوری سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ ملاقات کے دوران چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر، جی ایم ٹیکنیکل عامر یاسین، ڈائریکٹر کسٹمر سروسز سرور مغل اور چیف انجینئر آپریشنز عباس علی بھی موجود تھے۔