سکھر۔ 26 اپریل (اے پی پی):عزیز احمد ہکڑو كو ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن سکھر تعینات کر دیا گیا ۔ محکمہ اطلاعات سندھ نے مختلف افسران کے تقرر و تبادلے کئے ہیں ۔
محکمہ اطلاعات کے سینئر افسر عزیز احمد ہکڑو كو ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن سکھر تعینات کیا گیا ہے ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ یہ جگہ جہانگیر ابڑو کی ریٹائرمنٹ کے باعث خالی ہوئی تھی