محکمہ انہار نے سالانہ تعمیر ومرمت اور بھل صفائی کیلئے نہروں کی بندش کے شیڈول کا اعلان کردیا

230

فیصل آباد۔ 16 دسمبر (اے پی پی):محکمہ انہار نے سالانہ تعمیر ومرمت اور بھل صفائی کیلئے نہروں کی بندش کے شیڈول کا اعلان کردیاہے جس کے مطابق بالائی،وسطی اور جنوبی پنجاب کی21 نہریں 26 دسمبر سے مختلف ایام کیلئے بند رہیں گی۔

محکمہ انہار کے ترجمان نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق لوئر جہلم کینال اور رسول قادر آباد لنک کینال 26 دسمبر سے 12 جنوری تک،قادر آباد بلوکی لنک27 دسمبر سے 13 جنوری،لوئر باری دوآب کینال 29 دسمبر تا 15 جنوری بند رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ بلوکی سلیمانکی لنک کینال 29 دسمبرسے 15 جنوری،اپر پاک پتن کینال 30 دسمبرسے 16 جنوری،ایسٹرن صدیقیہ کینال 30 دسمبر سے 16 جنوری،اپر جہلم کینال 12 دسمبر سے 29 جنوری تک،لوئر چناب کینال 13 دسمبرسے 30 جنوری،جھنگ برانچ 27 دسمبرسے 13 جنوری تک،اپر بہاول کینال 13 جنوری سے 30 جنوری تک، اپر چناب کینال 26 دسمبرسے 12 جنوری تک،سنٹرل باری دوآب کینال 27 دسمبر سے لیکر 13 جنوری 2025 تک بند رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تھل کینال 13 جنوری سے30 جنوری تک، تریموں کینال، تریموں سدھنائی کینال 10 جنوری سے 27 جنوری تک،سدھنائی کینال اورایس ایم بی کینال11 جنوری سے 28 جنوری تک،لوئر پاک پتن کینال 12 جنوری سے 29 جنوری تک،پنجند نہریں 5 جنوری سے 22 جنوری اورتونسہ کی نہریں 31 دسمبر سے لیکر 17 جنوری تک بند رہیں گی۔