26.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے لاہور میں اہم مساجد میں...

محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے لاہور میں اہم مساجد میں عیدالفطر کی نماز کے اوقات کار جاری

- Advertisement -

لاہور۔30مارچ (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت لاہور میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر انتظام اہم مساجدمیں عیدالفطر کی نماز کے اوقات کار جاری کر دیئے گئے ۔ترجمان کے مطابق عالمگیری بادشاہی مسجد لاہورمیں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد8.30بجے صبح نماز عید پڑھائیں گے ۔جامع مسجد دربار حضرت داتاگنج بخش میں مفتی رمضان سیالوی 7.30بجے صبح نماز عید کی امامت کرائیں گے ۔

جامع مسلم مسجد لوہاری میں مولانا ذوالقرنین6.30بجے صبح نماز عید پڑھائیں گے جامع مسجددربارحضرت پیر مکی میں قاری غلام مہر علی7:30بجے صبح نماز عید پڑھائیں گے۔جامع مسجد تاجے شاہ میں مولانا سلیم رضا نوری7:15بجے صبح نماز عید پڑھائیں گے ۔

- Advertisement -

جامع مسجد شاہ ابو المعالی میں مولانا فدا حسین 7:30بجے صبح نماز عید کی امامت کرائیں گے ۔جامع مسجد تکیہ بلاقی شاہ میں مولانا مصباح الرحمن 6:30بجے صبح نماز عید پڑھائی جائے گی ۔جامع مسجد ملک ایازمیں مولانا مصطفی رضا7:45بجے صبح نماز عید کی امامت کرائیں گے ۔جامع مسجد نور موری گیٹ میں مولانا احمد فریدی7:15بجے صبح نماز عید ادا کی جائے گی ۔جامع مسجد اللہ جیوایا میں مولانا عزیز ربانی6:45بجے صبح نماز عید کی امامت کرائیں گے ۔

جامع لال مسجد شاہ عالمی میں مولانا محمد ریاض7:15بجے صبح نماز عید پڑھائیں گے ۔جامع مسجد برکت بی بی مولانا قاری نصیر احمد7:30بجے صبح نماز عید پڑھائیں گے ۔جامع مسجد مومن پورہ میں مولانا ما جد علی7:15بجے صبح نماز عید کی امامت کرائیں گے۔ جامع مکی مسجد انار کلی میں مولانا عبدالجبار6:15بجے صبح نماز عید کی امامت کرائیں گے ۔جامع مسجد چلہ گاہ ٹبہ بابا فرید میں مولانا قاری عبدالرف 7:15بجے صبح نماز عید کی امامت کرائیں گے ۔جامع لال مسجد ماہنی روڈمیں مولانا آصف اکبر 7:15بجے صبح نماز عید کی امامت کرائیں گے ۔

جامع مسجد حمام والی سوتر منڈی میں مولانا قاری غلام عباس7:30بجے صبح نماز عید پڑھائیں گے۔ جامع مسجد وزیر خان میں مولانا عبدالشکور7:00بجے صبح نماز عید کی امامت کرائیں گے۔ جامع مسجد شاہ محمد غوث میں قاری نصیر احمد 7:15بجے صبح نماز عید کی امامت کرائیں گے،جامع مسجد مدینہ ٹان شپ میں مولانا سید افتخار شاہ7:00بجے صبح نماز عید کی امامت کرائیں گے ،جامع مسجد گلاب شاہ جوہر ٹائون میں قاری بدرزمان قادری7:00بجے صبح نماز عید پڑھائیں گے ،جامع مسجد نیلا گنبد انار کلی میں مفتی محمد اسحاق ساقی 7:30بجے صبح نماز عید پڑھائیں گے ۔

جامع مسجد عالی سمن آباد موڑمیں مفتی محمد احمد7:30بجے صبح نماز عید پڑھائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ جامع مسجد حنیفہ فاروقیہ آخری بس سٹاپ،اسلام پورہ میں مفتی محمد کاشف جمیل قادری7:15بجے صبح نماز عید پڑھائیں گے ۔جامع مسجد مدینہ،انار کلی میں مولانا زبیر الحسن 7:30بجے صبح نماز عید کی امامت کرائیں گے۔ جامع مسجد تکیہ سائیں سردارمیں وارث روڈ گرائونڈ مولانا محمد رمضان6:45بجے صبح نماز عید پڑھائیں گے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577354

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں