32.1 C
Islamabad
اتوار, مئی 18, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ ایریگیشن کی خدمات قابل تعریف ہیں،کمشنر نصیر آباد

محکمہ ایریگیشن کی خدمات قابل تعریف ہیں،کمشنر نصیر آباد

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 16 جنوری (اے پی پی):کمشنر نصیر آبادمعین الرحمٰن خان نے کہا ہے کہ کاشتکاروں اور کسانوں کے مفاد میں محکمہ ایریگیشن کی خدمات قابل تعریف ہیں۔محکمہ کے انجینئرز کی کاوشوں کی بدولت نصیرآباد ڈویژن مزید زرخیز کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ کاشتکار متوسط طبقہ معاشی طور پر مزید مستحکم ہو سکے۔ بلوچستان حکومت کاشتکاروں کے مفاد میں ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ،نہری نظام میں بہتری لانے کے لیے خطیر فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ زرعی مقاصد کے حصول کے بعد علاقے کے لوگ معاشی طور پر مزید مضبوط ہو سکیں۔ پٹ فیڈر کنال، کیر تھر کنال ایریگیشن رینج سسٹم کی بہتری کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرنا وقت کی ضرورت بن چکا ہے تمام ترقیاتی امور پایا تکمیل تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایریگیشن نصیر آباد زون کے افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سپریڈنٹنگ انجینئرز ایریگیشن سرکل غلام سرور بنگلزئی ایگزیکٹو انجینئر محمد یار مگسی ایگزیکٹو انجینئرزیگیشن رینج گل حسن کھوسہ نے کاشتکاروں کے مفاد میں اور نہری نظام میں مزید بہتری لانے کے لیے جاری ترقیاتی امور کے حوالے سے کمشنر نصیرآباد ڈویژن کو تفصیلی بریفنگ دی، سب ڈویژنل افسران عبدالضاہر مینگل ،کریم بخش جویا محمد عابد سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ کمشنر نصیر آباد نے جاری ترقیاتی منصوبوں کو پایا تکمیل تک پہنچانے کی ہدایات دی اور افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بہتر سے بہتر اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ کاشتکاروں اور کسانوں کو زرعی مقاصد میں جو مشکلات درپیش آ رہی ہیں

- Advertisement -

ان کا فوری حل تلاش کیا جائے جو منصوبے زیر تعمیر ہیں انہیں پی سی ون کے مطابق مکمل کیا جائے۔ یہ منصوبے نہ صرف مفاد عامہ میں شروع کئے گئے ہیں بلکہ ان کی تکمیل کے بعد علاقے میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں بھی کھلیں گی اور زرعی پانی کی بروقت رسائی سمیت دیگر چیلنجز سے بھی نبردآزما نہیں ہونا پڑے گا۔ انجینئرز کی کاوشیں نہ صرف کسانوں کے مفاد میں ہوں گی بلکہ اس سے محکمے کی کارگردگی کا مورال بھی مزید بلند ہو سکے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=547176

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں