محکمہ ایکسائز انٹیلیجنس بیورو خیبرپختونخوا کی کارروائی، خاتون سمگلر سے 113کلوگرام منشیات برآمد، مقدمہ درج

66
تھانہ صدر کوٹ ادو کی حدود میں غیرت کے نام پر 22 سالہ بیوی کا شوہر کے ہاتھوں قتل، مقدمہ درج، ملزم گرفتار

پشاور۔ 10 فروری (اے پی پی):محکمہ ایکسائز انٹیلیجنس بیورو خیبرپختونخوا نے موٹر وے سروس روڈ پر منشیات سمگلنگ کی کو شش کو ناکام بنا کر 5 کلوگرام آئس، 78 کلوگرام چرس اور 30 کلوگرام افیون برآمد کرکےخاتون سمگلر کو گرفتار کر لیاجبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق پراوینشیل انچارج بیورو آف اینٹیلیجنس اینڈ انوسٹیگیشن سعود خان گنڈا پورکی زیر نگرانی فخر عالم خان انچارج انسپکٹر EIB-IV اور محمد فاروق انچارج EIB-II نے دیگر نفری کے ہمراہ موٹروے سروس روڈ پر کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔مزید قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔