محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا گاڑیوں کی بوگس نمبر پلیٹس کا نوٹس،مالکان کوفوری رجسٹریشن کی ہدایت

73
فیصل آباد،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا غیر رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،سخت کارروائی کی تنبیہ

فیصل آباد ۔ 07 جنوری (اے پی پی):محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے گاڑیوں کی بوگس اورغیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے کا نوٹس لیتے ہوئےتمام گاڑی مالکان کو فور ی طور پر اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی ہے جبکہ ڈویژن بھر میں چیکنگ کیلئے خصوصی سکواڈ بھی تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ محکمہ کے اعلیٰ حکام کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ کچھ گاڑیوں کے مالکان نے فرضی و بوگس نمبر پلیٹس لگا رکھی ہیں

اور گاڑیوں کی رجسٹریشن نہیں کرائی گئی ۔انہوں نے کہاکہ اگر غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان نے فوری طور پر گاڑی کو رجسٹرڈ نہ کروایا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ فیصل آباد، جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میں سپیشل سکواڈ صبح و شام مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی چیکنگ کریں گے۔ اس ضمن میں تمام کارو موٹر سائیکل ڈیلرز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گاڑیوں کی فوری رجسٹریشن یقینی بنائیں بصورت دیگر غیر قانونی اقدام پر کسی کے ساتھ رعائت نہیں برتی جائےگی۔