- Advertisement -
کوئٹہ۔ 31 جولائی (اے پی پی):محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن و انسداد منشیات بلوچستان نے منشیات سمگلروں کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ یہ کارروائی سیکرٹری ایکسائز سید ظفر علی شاہ بخاری اور ڈائریکٹر جنرل محمد زمان (ساوتھ زون، حب) کی خصوصی ہدایات پر عمل میں لائی گئی۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (ای ٹی او) جعفرآباد کی زیر قیادت ٹیم نے زیرو پوائنٹ کوئٹہ روڈ، ڈیرہ اللہ یار پر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران 20 کلوگرام آئس (میتھ ایمفیٹامین) برآمد کی گئی، ایک منشیات اسمگلر کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایک ٹویوٹا گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
- Advertisement -
- Advertisement -