محکمہ بہبود آبادی راولپنڈی سوشل بیہیور چینج کمیونیکشن پروگرام کے تحت ضلع بھر میں عوام میں شعور آگاہی دینے کیلئے برسرپیکار

109
Department of Population Welfare
Department of Population Welfare

راولپنڈی۔ 17 نومبر (اے پی پی):محکمہ بہبود آبادی راولپنڈی سوشل بیہیوئر چینج کمیونیکشن پروگرام کے تحت ضلع بھر میں عوام میں شعور آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ عوام میں سوچ میں تبدیلی لانے کیلئے برسرپیکار ہے، اس سلسلہ میں مختلف تقریبات کا اہتمام کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ضلعی آفیسر بہبود آبادی راولپنڈی شیریں سخن نے ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک انسان میں خود اعتمادی نہیں آئے گی وہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ وہی انسان کامیاب ہوتا ہے جو خود پر اعتماد کر کے زندگی آگے بڑھتا ہے۔

ہمارے پروگرام کا مقصد بھی یہی ہے کہ ضلع بھر میں عوامی سوچ میں تبدیلی لا کر عوام کی زندگیوں میں بہتری لائی جا سکے۔ ہمارا محکمہ دور دراز علاقوں تک رسائی حاصل کر کے وہاں پر اپنا پیغام پہنچا رہا ہے تاکہ عوام کی زندگیوں میں بہتری لا کر ان کو معاشر ے کا مفید شہری بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا علما کرام علاقہ کے معززین اور این جی اوز کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں کہ ان کی بات کو عوام سنتے بھی ہیں اور اس پر عملدرآمد بھی کرتے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر رانا اظہر محمود نے شرکا کو ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی پنجاب ثمن رائے کی ہدایات کی روشنی میں اس پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔