لاہور۔8 اگست (اے پی پی ) محکمہ بہبودآبادی 70 ویں جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کےلئے بھرپور تیاریاں کررہاہے ۔اس امر کا اظہار ترجمان محکمہ بہبود آبادی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے سلسلے میں ہفت روزہ تقریبات منانے کا مقصد عوام میں جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کرنا ہے تاکہ قوم کا ہر فرد ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا بھر پور اور موثر کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو نظریہ پاکستان اور تحریک آزادی کے مختلف مراحل سے آشنا ہونا چاہئے تاکہ ان میں آزادی کی قدر و منزلت اور اسکی حفاظت کا جذبہ برقرار رہے ۔ انہوں نے بتا یا کہ محکمہ کے زیر اہتمام اس دن کی مناسبت سے ضلعی سطح پر تقریبات ، ریلیز ، سیمینار ، لیکچرز اور تقریری مقابلوں کا انعقاد کیاجائے گا
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66371