لاہور۔یکم اگست (اے پی پی )محکمہ بہبود آبادی پا کستا ن کے 70 ویں جشن آزادی کو شا یا ن شا ن طر یقے سے منا نے کے لیے بھر پور تیا ریاں کر رہا ہے محکمہ کے زیر اہتما م اس دن کی مناسبت سے ضلعی سطح پر تقرےبات اور مختلف مقابلہ جا ت کا انعقاد کیا جا ئے گا ۔ جن میں جدوجہد پاکستان مےں دی گئی قربانےوں کو خراج تحسےن پےش کیا جا ئے گا اور تعمےر وطن کے عزم کا اعادہ کےا جائے گا تر جمان محکمہ بہبود آبا دی نے بتا یا کہ جشن آ زا دی کے مو قع پر ہر ضلع مےں موجود بہبود آبادی کے مراکز کی عمارا ت کی تزےن و آرائش بھی کی جائے گی انہےں پودوںسے سجاےا جائے گا ۔ تر جمان نے بتا یا کہ محکمہ اس دن کے حوا لے سے تقرےری مقابلوں ،ملی نغموںاور صحتمندانہ سرگرمےوں کے ساتھ ساتھ فےملی پلاننگ سے متعلق پےغامات اور عوامی فلاح کے لےے فراہم کردہ سہولےات و خدمات سے متعلق معلومات اور آگا ہی بھی فراہم کرے گا تاکہ زےادہ سے زےادہ افراد بہبود آبادی کے جاری پروگرامز سے استفادہ کرسکےں انہوں نے بتا یا کہ ےوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقرےبات کا بھی اہتمام کےا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65407