محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام سائنس،ٹیکنالوجی،آرٹ،انجنیئرنگ،میتھ(سٹیم)کے ضلعی مقابلوں کا انعقاد

135
محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام سائنس،ٹیکنالوجی،آرٹ،انجنیئرنگ،میتھ(سٹیم)کے ضلعی مقابلوں کا انعقاد

مظفرگڑھ۔ 19 دسمبر (اے پی پی):محکمہ تعلیم لیہ کے زیر اہتمام سائنس، ٹیکنالوجی، انجنئیرنگ، آرٹ اور میتھ(سٹیم) کے ضلعی مقابلوں کا انعقادکیاگیا۔مقابلوں کا انعقاد گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول لیہ میں کیا گیا، ضلع بھر سے 45 سکولوں کے طلبہ نے حصہ لیا،سٹیم مقابلوں میں مختلف پراجیکٹس پر طلباء کی جانب سے مجموعی طور پر 122 مختلف اقسام کے سٹالز لگائے گئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے سٹالز کا معائنہ کیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم شازیہ توصیف ان کے ہمراہ تھیں۔تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض، فوکل پرسن سٹیم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکینڈری رضوان گجر نے بھی شرکت کی۔ڈی ای او ایلیمنٹری آغا حسن، ڈپٹی ڈی ای اوز، سینئر ہیڈ ماسٹر آصف خان درانی،میڈیا نمائندگان، اساتذہ اور طلبہ نے بھی شرکت کی۔گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول کے طالبعلم آیان نے سٹیم مقابلوں میں لیزر سیکورٹی پراجیکٹ پیش کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 152 ٹی ڈی اے کی طالبہ شازیہ نے ویڈنگ پلانٹ کے پراجیکٹ پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول لیہ کی نور مصطفیٰ نے زلزلہ کی نشاندہی کے پراجیکٹ پر تیسری پوزیشن کا اعزاز حاصل کیا۔اول، دوم اور سوم آنے والے طلباء و طالبات کو بالترتیب 30 ہزار، 20 ہزار اور 10 ہزار روپے نقد انعام اور اسناد سے نوازا گیا۔