22.1 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومقومی خبریںمحکمہ ثقافت و سیاحت و آثار قدیمہ کے زیر اہتمام علامہ اقبال...

محکمہ ثقافت و سیاحت و آثار قدیمہ کے زیر اہتمام علامہ اقبال ادبی ایوارڈ کی اہم تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 23 اپریل (اے پی پی):محکمہ ثقافت و سیاحت و آثار قدیمہ کے زیر اہتمام علامہ اقبال ادبی ایوارڈ کی اہم تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اپنے خطاب میں مہمانِ خاص رحمت صالح بلوچ نے محکمہ ثقافت کی اس ادبی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ دانش ور اور ادیب کسی بھی معاشرے کا روشن چہرہ ہوتے ہیں۔

یہ اپنی قلم کے ذریعے معاشرے کی سماجی سیاسی و ثقافتی پہلوؤں کو عوام کے سامنے پیش کرتے ہیں اور سماجی ناہمواریوں کے حل کیلیے اپنے طریقے سے تجاویز سامنے لاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ہر اچھی کاوش کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ہمارا تعاون ہمیشہ شاملِ حال رہے گا۔ ان ایوارڈ کے اغراض و مقاصد پر ڈپٹی ڈائریکٹر ثقافت، محمد داود ترین نے تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس تقریب کو بلوچستان کی علمی و ادبی روایت کا تسلسل قرار دیا اور کہا کہ یہ ایوارڈ ادبی شخصیات کی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر بلوچستان کے نمایاں ادبی شخصیات کو مختلف کیٹیگریز میں  سرٹیفکیٹس  اور  انعامات سے نوازا گیا۔

- Advertisement -

تقریب کی میزبانی کے فرائض جہاں آرا تبسم، میر بہرام بلوچ، میر بہرام لہڑی اور محمد حسین نے انجام دیے۔صوبے میں بولی جانے والی مختلف زبانوں جن میں اردو براہوئی بلوچی پشتو اور ہزارگی زبانوں کے ادبی خدمات و شاعری کے کیٹیگریز سال 2019/20 کے ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔ براہوئی زبان کی کیٹیگری میں سال 2019 کی پہلی پوزیشن صابر وحید جبکہ دوسری پوزیشن شمس دین شمسی کے حصے میں آئی اسی طرح تیسری پوزیشن کیلیے افضل مینگل، وحید ذہیر، اکرم ساجد اور شاہین بارانزئی کو انعامات سے نوازا گیا۔

بلوچی زبان کے ایوارڈ برائے سال 2019 میں بلوچی زبان کے معروف شاعر منیر مومن، سعید تبسم مزاری، نثار یوسف، ڈاکٹر فضل خالق، طاہر حکیم بلوچ، زاہدہ رئیس راجی، اصغر زبیر اور پروفیسر طاہرہ احساس جتک کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔پشتو ادب و شاعری 2019 کے ایوارڈز ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی، عصمت دْرّانی، ریسرچ حسن خان اتال، لیاقت تبن، بی بی شفائ کو دیے گئے۔

اسی طرح اردو ادب و شاعری کی کیٹیگری میں فیصل ریحان، عرفان احمد بیگ انعامات کے حقدار ٹھہرے جبکہ ہزارگی شاعری و ادب کی کیٹیگری 2020 میں پہلی پوزیشن عبدالخالق کو پہلے اور دوسرے پوزیشن کے لئے عبدالرؤف رفیقی کو ایوارڈ دیا گیا جبکہ تیسری پوزیشن محمّد علی کے حصے میں آئی۔ تقریب کے اختتام پر مہمانِ خاص نے انعامات تقسیم کیے اور تمام شرکائ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ اس سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586785

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں