محکمہ جنگلی حیات نے سمگل شدہ پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد کر لی ، جنگلی حیات کے 8شکاری بھی گرفتار

74
محکمہ وائلڈ لائف نےجنگلی جانوروں،پرندوں کے غیر قانونی شکاراورکاروبار میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا

لاہور۔13نومبر (اے پی پی):محکمہ جنگلی حیات و پارکس پنجاب نے متعدد کامیاب کارروائیوں کے دوران اسمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ پکڑ کر 8شکاری گرفتار کرکے انہیں دو لاکھ جرمانہ عائد کیا۔

ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف بھکر محمد نعیم طاہر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھکر شہر میں لاری اڈا پر ناکہ بندی کرکے ایک مسافر بس میں سے بنوں سے اسمگل کئے جانیوالے بھورے تیتر کی بڑی کھیپ برآمد کرلی جس میں 95زندہ پرندے تھے،

پرندوں کو قانونی کارروائی کے بعد آزاد کردیا جائیگا جبکہ پرندے بھیجنے والے کیخلاف قانونی کارروائی کاآغاز کردیاگیا ہے ،اسی طرح جنگلی کبوتر اور فاختہ کے 2غیر قانونی شکاریوں کو گرفتار کرکے 32ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ جنگلی خرگوش کے 4غیرقانونی شکاریوں کو گرفتار کرکے 48ہزار جرمانہ کیا گیا۔